ٹیکس چیک کرنے کا دن

آج بروز جمعرات یہ چیک کیا جا سکتا ہے کہ آپ نے مزید ٹیکس ادا کرنا ہے یا آپ کو ذائد ادا شدہ ٹیکس کی رقم واپس مل جائے گی۔ٹیکس کے ادارے نے اپنا تمام حساب کتاب مکمل کر لیا ہے جو کہ سال دو ہزار چودہ کے ادا شدہ ٹیکس سے متعلق ہے۔کئی لوگوں نے بہت ذیادہ ٹیکس ادا کیا ہے جبکہ بعض افراد نے کم ٹیکس کی ادائیگی کی ہے۔یہ چیک کرنے کے لیے کہ آیا آپ نے ٹیکس مزید ادا کرنا ہے یا آپ کو رقم واپس ملنی ہے نیٹ پر اس لنک پہ کلک کیا جا سکتا ہے۔skatteetaten.no یا پھر اس لنک پر کلک کریں۔ altinn.no ۔
وہ نارویجن افراد جو کہ الیکٹرونک صارف نہیں ہیں انہیں تئیس مارچ تک انتظار کرنا پڑے گا۔ ٹیکس کے بارے میں ہر شخص کو اپنی تفصیلات کی جانچ کرنا بہت ضروری ہے۔اس سلسلے میں مندرجہ ذیل نکات دھیان سے چیک کریں
۔کیا آپکی ساری آمدن کا صحیح اندراج ہے؟
۔کیا قرض کی ادائیگی کی اقساط کا اندراج ہے؟
۔اگر آپ قرضدار ہیں تو آپ کو قرض پر کم سود ادا کرنا ہو گا۔
۔اپنے گوشوارے داخل کرانے کی آخری تاریخ تیس اپریل 2015ہے۔
۔جبکہ جن لوگوں نے سال دو ہزار چودہ کا ذیادہ ٹیکس ادا کیا ہے انہیں رقوم کی ادائیگیاں چوبیس جون سے شروع ہو جائیں گی۔
NTB/UFN

اپنا تبصرہ لکھیں