پی آئی اے کی پرواز پی کے 741کے کپتان نے ہمدردی کی مثال قائم کر دی۔ روزنامہ نوائے وقت کے مطابق اسلام آباد سے جدہ جانے والی پرواز کے روانہ ہوتے ہی ایک مسافر کو والدہ کے انتقال کی خبر ملی جس پر مسافر نے زاروقطار رونا شروع کر دیا مسافر کے رونے کی آواز پر کپتان نے طیارے کو اتار کر دوبارہ پارک کر دیا جدہ جانے والے فیصل آباد کے رہائشی رفاق کو طیارے سے اتار دیا گیا پرواز مسافر کو اتارنے کے بعد جدہ روانہ کر دی گئی۔