پارلیمنٹ ممبر کا دوران ڈرائیونگ سونے کے جرم میں جرمانہ اور لائسنس کینسل

گذشتہ موسم گرماء میں لیبر پارٹی کے میمبر, Martin Kolberg مارٹن ساند فیور میں ایک سرنگ میں ڈرائیونگ کرتے ہوئے سو گئے۔جس کی وجہ سے گاڑی سرنگ کی دیوار سے ٹکرا گئی لیکن خوشقسمتی سے گاڑی میں سوار مارٹن اور انکا پوتا بغیر کسی چوٹ کے بچ کر نکلنے میں کامیاب ہو گئے۔تاہم مارٹن کو سیفٹی غبارہ کی وجہ سے معمولی خراشیں آئی تھیں۔دونوں کو ہسپتال لے جایا گیا جہاں ابتدائی طبی امداد کے بعد انہیں فارغ کر دیا گیا۔
مارٹن کا یہ حادثہ چھ جولائی کو لارڈال میں فیوڈنس کی سرنگ نمبر پانچ میں پیش آیا۔انہوں نے ایمرجنسی اور فوری امداد کے محکمہ کو بہت سراہا۔
اس حادثہ کی وجہ سے مارٹن کو آٹھ ہزار کراؤن کا جرمانہ اور چھ ماہ کے لیے ڈرائیونگ لائسنس کینسل کر دیا گیا۔مارٹن نے کہا کہ میں نے نہ صرف یہ فیصلہ قبول کیا بلکہ اس واقعہ سے سبق بھی سیکھا۔درحقیقت ایسا نہیں ہونا چاہیے تھا۔
ایکسیڈنٹ کے اڑھائی گھنٹے کے بعد یہ لوگ اپنے گھرچلے گئے۔
NTB/UFN

اپنا تبصرہ لکھیں