پارلیمنٹ میںاتوار کے روز دوکانیں کھلی رکھنے کے قوانین پر بحث

پارلیمنٹ میں اتوار کے روز دوکانوں کو کھلا رکھنے کے بارے میں بحث ابھی تک پارلیمنٹ میں جاری ہے ۔بر سرا اقتدار پارٹی کو دوکانیں کھلی رکھنے کا بل پاس کرنے کے لیے کرستلی فولکت پارٹی اور وینسترے پارٹی کی حمائیت کی ضرورت ہے جبکہ کرستلی پارٹی نے اس بل کی حمائیت سے صاف انکار کر دیا ہے۔جبکہ وینسترے پارٹی نے کہا ہے کہ اس بات کا فیصلہ کائونٹی کو کرنا چاہیے۔لیکن اخبار کے مطابق اب وینسترے پارٹی اپنا عندیہ بدل رہی ہے۔پارٹی لیڈر تھرینے Trine Skei Grande. کا کہنا ہے کہ اس کا یہ مطلب نہیں ہے کہ کائونٹیز کو فیصے کا مکمل اختیار دے دیا جائے بلکہ کائونٹیس کے اختیارات میں کچھ اضافہ کرنا چاہیے۔اس کا مطلب یہ ہے کہ جو قوانین آج ہیں ان قوانین میں تبدیلی ہونی چاہیے۔
کئی کائونٹیز ٹورسٹ کائونٹی کہلاتی ہیں یہ فیصلہ انہیں خود کرنا چہایے کہ وہ اپنے سیاحوں کے لیے اتوار کے روز دوکانیں کھلی رکھیں گی یا نہیں۔
اس کے علاوہ کرسمس سے پہلے تین ہفتے تک اتوار کے روز دوکانیں کھلی رہتی ہیں۔یہ بھی کائونٹیز کو فیصلہ کرنا ہو گا کہ ایسے اورکتنے اتوار کو وہ دوکانیں کھلی رکھنا چاہیں گی۔
یہ بحث پارلیمنٹ میں سوموار سے شروع ہوئی۔
NTB/UFN

اپنا تبصرہ لکھیں