پانچ ہزارپانچ سو سائیکل سوار پناہ گزین روسی سرحد سے بارڈر کراس کر کے ناروے داخل ہوئے

گذشتہ سال موسم خزاں میں پانچ ہزار پانچ سو افراد روس سے ناروے میں سائیکلوں پرسوار ہو کے آئے۔اس لیے کہ ناروے کے قانون امیگریشن کے مطابق ناروے کی سرحد کو پیدل پار کرنے پر پابندی تھی۔یہ سائیکلیں نہائیت خستہ تھیں۔ان میں سے بیشتر سائیکلیں ری سائیکلنگ کے لیے بھیج دی گئی ہیں۔تاہم ان سائیکلوں میں سے پانچ سائیکلیں مقامی میوزیم نے نمائش کے لیے منتخب کر لی ہیں جو کہ اس تاریخی واقعہ کی یادگار ہیں۔اوئین 216yen. کے مطابق یہ سائیکلیں فی الحال بغیر کسی لیبل کے میوزیم میں موجود ہیں ۔اس لیے کہ ان پناہ گزینوں کے بارے میں ابھی تک صورتحال واضع نہیں ہوئی۔ان کی اکثریت کو روس نے واپس لینے سے انکار کر دیا ہے۔جبکہ روسی حکام ان پناہ گزینوں کی نہائیت قلیل تعداد کو واپس بلانے پر آمادہ ہوئے ہیں۔
ان پناہ گزینوں کو ناروے کے سرحدی علاقے کے کیمپ واقع استور اسکوگ میں رکھا گیا تھا۔
NTB/UFN

اپنا تبصرہ لکھیں