پاکستانی باؤلنگ کوچ ورنن فلینڈر نے کورونا کی نئی قسم سامنے آنے کے بعد ہنگامی طور پر اپنے وطن واپس جانے کا فیصلہ کیا ہے۔
کرکٹ کی معروف ویب سائٹ کرک انفو کے مطابق ورنن فلینڈر سوموار کے روز بنگلہ دیش سے جنوبی افریقہ روانہ ہونگے،اس سے قبل انہوں نے ٹیسٹ سیریز کے بعد اپنے ملک واپس جانا تھا۔تاہم اب جنوبی افریقہ پر لگنے والی سفری پابندیوں کے باعث انہوں نے ایمرجنسی بنیادوں پر ملک واپس جانے کا فیصلہ کیا ہے۔