پاکستان تحریک انصاف یوتھ ونگ ضلع راولپنڈی کے صدر نوید افتخار چودھری کی این اے ۱۲۰ کی انتحابی مہم میں بھر پور شرکت
۔چودھری سرور،ڈاکٹریاسمین راشد اور زبیر نیازی کی ستائیش۔پاکستان تحریک انصاف یوتھ ونگ کے صدر نوید افتخار چودھری نے گزشتہ دنوں لاہور میں ڈاکٹر یاسمین راشد کی انتحابی مہم میں بھرپور شرکت کی وہ پنڈی سے بینیرز کی بڑی تعداد لے کر گئے تھے۔دوران کمپیئن انہوں نے پارٹی کی سینئر قیادت کے ہمراہ انتحابی میٹینگز سے خطاب کیا۔چودھری سرور نے نوید افتخار چودھری کی پارٹی خدمات کو سراہا اور کہا کہ نوجوانوں کو نوید کی تقلید کرنی چاہئے اور پارٹی کی ریڑھ کی ہڈی بن کر عمران خان ویزن کو آگے بڑھانا چاہئے۔ڈاکٹر یاسمین راشد نے راولپنڈی کے عوام کی خدمات کو سراہا اور کہا کہ نوید افتخار چودھری کی شرکت سے ہمارے حوصلے بلند ہوئے ہیں۔ اس موقع پر زبیر خان نیازی نے قیادت سے گفتگو میں کہا کہ نوید افتخار اور ان کی پوری فیملی ایک عشرے سے زائد عمران خان کی پشت پر کھڑی ہے اور پی ٹی آئی کی سوچ اور فکر کی خاطر حکومتی ہتھکنڈوں کا سامنا کر رہی ہے۔یاد رہے اس سے پہلے پارٹی کے سینئر راہنما انجینئر افتخار چودھری نے حویلی میاں اظہر میں انتحابی مہم کے آغاز پر شرکت کی تھی اور انہیں یقین دہانی کرائی تھی کہ پورے پاکستان سے کروڑوں عوام کی دعائیں ڈاکٹر یاسمین کے ساتھ ہیں۔ اور ہم آپ کے ساتھ ہیں۔