پاکستان سٹیل ملز کے 4 ہزار544 ملازمین کو برطرف کردیا گیا۔ترجمان سٹیل ملز کے مطابق پے گروپ 2، 3، 4 اور جے اوز کو نوکریوں سے برخاست کیا گیا ہے جبکہ اسسٹنٹ منیجر اور ڈویژنل منیجر کو بھی برطرف کردیا گیا ہے۔جیو نیو کے مطابق ترجمان نے بتایا کہ ڈی سی ای، ڈی جی ایم، منیجرز بھی نوکریوں سے برطرف کیے گئے ہیں اور ملازمین کو بذریعہ ڈاک برطرفی کے خطوط ارسال کردیے ہیں۔ترجمان کے مطابق سٹیل مل کے سکول و کالج کے سٹاف کو برطرف نہیں کیا گیا جبکہ ڈپارٹمنٹس کے کارپوریٹ سیکرٹریز کو برطرف نہیں کیا گیا۔