ایمریٹس ایئر لائن نے پاکستان سے فلائٹ آپریشن بحال کردیا۔
ایمریٹس ایئر لائنز کی جانب سے پاکستان سے فلائٹ آپریشن مشروط طور پر بحال کیا گیا ہے۔ ایئر لائن میں پاکستان سے بیرون ملک سفر کرنے والے تمام مسافرون کیلئے کورونا ٹیسٹ کرانا لازمی ہوگا، بصورت دیگر انہیں طیارے میں سوار ہونے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
خیال رہے کہ 23 جون کو ایمریٹس ایئر لائنز نے پاکستان کیلئے فلائٹ آپریشن عارضی طور پر معطل کردیا تھا اور کہا تھا کہ یہ 3 جولائی تک معطل رہے گا جس کے بعد اس فیصلے پر نظر ثانی کی جائے گی۔ ایمریٹس ایئر لائنز نے پاکستان کیلئے آپریشن کورونا وائرس کی وجہ سے معطل کیا تھا۔ ایمریٹس کی دبئی سے ہانگ کانگ جانے والی فلائٹ میں موجود 26 پاکستانیوں کے کورونا ٹیسٹ مثبت آگئے تھے۔