گیلپ اینڈ گیلانی سے وابستہ بلال گیلانی کا کہنا ہے کہ پاکستان میں حجاموں کی ڈیڑھ لاکھ دکانیں ہیں۔
بلال گیلانی نے ٹوئٹر پر اعداد و شمار جاری کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت پاکستان میں حجاموں کی مجموعی طور پر ڈیڑھ لاکھ دکانیں ہیں۔ اگر ایک دکان پر فی گاہک 100 روپے وصول کیے جاتے ہیں اور روزانہ 15 سے 20 گاہک ڈیل کیے جاتے ہیں تو اس دکان کی سیل تقریباً دو ہزار روپے روزانہ ہوگی۔ اس حساب سے ایک حجام کم از کم 60 ہزار روپے ماہانہ کما رہا ہے جبکہ ڈیڑھ لاکھ حجام نو ارب روپے ماہانہ کماتے ہیں۔
انہوں نے ایک اور ٹویٹ میں بتایا کہ پاکستان میں کھانے پینے کی انڈسٹری کا سالانہ حجم پانچ ارب ڈالر ہے۔ اس میں کیفے ، ریسٹورنٹ اور ڈھابے وغیرہ بھی شامل ہیں ۔ عالمی سطح پر کھانے اور مشروبات کی مارکیٹ نو ٹریلین ڈالر ہے۔