پاکستان میں ٹیلینور کمپنی کے مائیکرو فنانس بینک میں کمپنی کے چودہ ملازمین اور بیرونی افراد قرضے لینے کے فراڈ میں ملوث پائے گئے۔نارویجن اخبار وی جی کے مطابق پاکستان میں ٹیلینور کمپنی نے تیس ملین کراؤن کا نقصان اٹھایا ہے۔تفصیلات کے مطابق مائیکرو فنانس بینک سے جعلی درخواستوں کے ذریعے قرضے حاصل کیے گئے۔جس میں کئی افراد ملوث ہیں۔
اس فراڈ کیس کی تفتیش ماہ اکتوبر سے کی جا رہی تھی۔کمپنی کے مطابق اس فراڈ سے بینک کے عام صارفین متاثر نہیں ہوئے تاہم کمپنی کی انتظامیہ نے فراڈ میں ملوث افراد کے خلاف مناسب کاروائی کا عندیہ دیا ہے۔
ٹیلینور مائیکرو سوفٹ بینک ٹیلینور کمپنی کی ملکیت ہے جو کہ علی بابا گروپ کے ساتھ مل کر دو ہزاچ سے کام کر رہا تھا۔
NTB/UFN