وفاقی وزیر برائے توانائی عمر ایوب نے انکشاف کیا ہے کہ سندھ میں قدرتی گیس کے ذخائر میں تیزی سے کمی ہورہی ہے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمر ایوب نے بتایا کہ سندھ میں گیس کے ذخائر تیزی سے کم ہورہے ہیں۔ سندھ میں گیس کی کمی کی ذمہ دارسندھ حکومت ہے۔ پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ ن نےگیس کیلئےکچھ نہیں کیا۔
انہوں نے کہا کہ ماضی میں کیےگئےمعاہدوں کی وجہ سےبجلی مہنگی ہوئی، وفاقی حکومت نےشمسی توانائی کیلئے6.5 روپے یونٹ کے معاہدے کیے، ایل این جی اور مقامی گیس کی قیمت ایک کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ گیس کی قیمتوں میں فرق ختم کرنے سے قلت ختم کی جاسکےگی۔ روس کے تعاون سے نئی گیس پائپ لائن بچھارہے ہیں۔