’پاکستان نے طالبان کو تسلیم نہیں کیا‘ امریکہ میں تعینات پاکستانی سفیر نے واضح کردیا

’پاکستان نے طالبان کو تسلیم نہیں کیا‘ امریکہ میں تعینات پاکستانی سفیر نے واضح کردیا

 امریکہ میں تعینات پاکستان کے سفیر اسد مجید خان کا کہنا ہے کہ پاکستان کا ہمیشہ یہ موقف رہا ہے کہ افغان تنازع کا سیاسی حل نکالا جائے، پاکستان نے طالبان کو تسلیم نہیں کیا، ہم دیکھ رہے ہیں کہ وہ عالمی برادری سے کیے گئے اپنے کتنے وعدے پورے کرتے ہیں۔

دی واشنگٹن ڈپلومیٹ کو دیے گئے انٹرویو میں اسد مجید خان نے واضح کیا کہ پاکستان نے ابھی تک طالبان کی حکومت کو تسلیم نہیں کیا ، کسی بھی ملک نے طالبان حکومت کو تسلیم کرنے کا کوئی باضابطہ اعلان نہیں کیا۔ ہم نئی افغان حکومت کی عالمی برادری کے تحفظات پر عملدرآمد کی قابلیت کا جائزہ لے رہے ہیں اور یہ دیکھ رہے ہیں کہ وہ عالمی برادری سے کیے گئے اپنے کتنے وعدوں پر عملدرآمد کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا  ہم چاہتے ہیں کہ افغانستان میں سب کے حقوق کا تحفظ کیا جائے اور افغان سرزمین کو کسی کے خلاف استعمال نہ ہونے دیا جائے۔ اس وقت ہم یہ نہیں دیکھ رہے کہ کچھ دو اور کچھ لو کی پالیسی اپنائی جائے بلکہ ہم افغانستان میں کسی بھی انسانی بحران کو ٹالنے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔

پاکستانی سفیر کا کہنا تھا کہ ماضی سے سبق سیکھا جائے، ہمارا مسلسل یہ موقف رہا ہے کہ افغان تنازع کا کوئی فوجی حل نہیں بلکہ اس ضمن میں سیاسی بات چیت درکار ہے۔ اسی وجہ سے پاکستان نے بین الافغان مذاکرات کی حمایت کی اور اس حوالے سے اہم پیش رفت بھی ہوئی۔

اپنا تبصرہ لکھیں