شہر قائد میں مارچ کے مہینے میں ہی سورج نے تیور دکھانا شروع کردیے، درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی شہر میں آج درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ شہر قائد میں ہوا میں نمی کا تناسب 20 فیصد ریکارڈہوا ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ دو روز تک شہر میں گرمی کی شدت برقرار رہے گی۔