کوئٹہ میں کراچی سے آنے والے چکی کے آٹے کی قیمت میں مزید اضافہ ریکارڈکیا گیا ہے اور آٹے کی فی کلو قیمت میں 4 روپے اور 10کلو کے تھیلے کی قیمت میں 40 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔نجی نیوز چینل جیو کے مطابق آٹا مہنگا ہونے پر کوئٹہ کے نان بائیوں نے روٹی کی قیمت میں اضافے کا مطالبہ کرتے ہوئے شہر بھر میں تندور بند کردیے ہیں۔ نانبائیوں کا کہنا ہے کہ 320گرام کی روٹی 20 روپے میں فروخت کرنا ممکن نہیں، قیمت 30 روپے کرنے کی اجازت دی جائے۔