صوبہ سندھ کے علاقے جیکب آباد میں درجہ حرارت خطرناک حد تک بڑھ گیا۔
ویب سائٹ ’پروپاکستانی‘ کے مطابق ہر سال گرمیوں میں جیک آباد کا درجہ حرارت52ڈگری سینٹی گرینڈ تک پہنچ جاتا ہے، جس پر لوگ گھروں میں مقید ہو کر رہے جاتے ہیں اور سڑکیں سنسان ہو جاتی ہیں۔ رواں موسم گرما میں بھی شہر اس نہج کو پہنچ چکا ہے اور ان دنوں درجہ حرارت 50ڈگری سے اوپر جا چکا ہے۔
رواں سال ماہرین اس خدشے کا اظہار کر رہے ہیں کہ 2لاکھ نفوس پر مشتمل آبادی کے شہر جیکب آباد میں گرمی کی شدت اور رطوبت موسمی تبدیلی کو مزید بدتر بنا دے گی۔ رپورٹ کے مطابق جیکب آباد دنیا کے گرم ترین شہروں میں شمار ہوتا ہے۔ ایک مقامی دکاندار عبدالحق نے نجی ٹی وی چینل جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ”50ڈگری سینٹی گریڈ درجہ حرارت میں وقت گزارنا انتہائی مشکل ہو جاتا ہے۔ اس موسم میں لو لگنے سے بیمار ہونے والے لوگوں سے شہر کے ہسپتال بھر جاتے ہیں۔“