چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ نے شائقین کرکٹ کو بڑی خوشخبری سنا دی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی سی بی احسان مانی نے پیغام جاری کرتے ہوئے کہاہے کہ پی ایس ایل سیزن چھ میں تماشائیوں کی کمی شدت سے محسوس کی گئی ہے ، تماشائیوں کے بغیر یہ ایونٹ نامکمل رہا ، کسی بھی کھیل کی پہچان اور جان تماشائی ہوتے ہیں ، 2021-22 میں ہماری ساری کرکٹ پاکستان میں ہی کھیلی جائے گی ، پر امید ہوں ، شائقین اس سیزن کے میچز دیکھنے کیلئے سٹیڈم واپس آئیں گے ، پاکستان کو نیوزی لینڈ ، انگلینڈ ، ویسٹ انڈیزاور آسٹریلیا کی میزبانی کرنی ہے ۔