حال ہی میں ڈیلی کینن نیوز نامی ویب سائٹ نے 2020 کے پاکستان کے پرکشش ترین مردوں کی فہرست جاری کی ہے جس میں شوبز اور اسپورٹس سمیت دیگر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات کو شامل کیا گیا ہے۔اس فہرست میں پاکستان انٹرٹینمنٹ انڈسٹری کے اداکار عمران عباس کا نام سر فہرست ہے اور اس حوالے سے اداکار نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک پوسٹ بھی شئیر کی ہے۔
ڈیلی کینن کی فہرست میں اداکار عماد عرفانی دوسرے، شہروز سبزواری تیسرے، دانش تیمور چوتھے، عمر شہزاد پانچویں، شہزاد نور چھٹے اور ماڈل حسنین لہری کا نام ساتویں نمبر پر ہے جب کہ اداکار آغا علی آٹھ اور سکندر رضوی نویں نمبر پر ہیں۔مذکورہ فہرست میں زین ملک 10ویں، فرحان طاہر 11ویں، شہباز شگری 12ویں، شہریار منور 13ویں، عدیل چوہدری 14ویں، فواد احمد 15ویں اور میکال ذولفقار 16 ویں جب کہ سیف الوہاب 17 ویں، اسد شان 18ویں، اور نبیل زبیری 19ویں نمبر پر ہیں۔
پُرکشش مردوں کی فہرست میں جہان خالد 20ویں، آفتاب جیکب 21ویں، اداکار نور حسن 22ویں، ماڈل چامپ امی 23ویں، اداکار شان شاہد 24ویں، عثمان مختار 25ویں جبکہ اداکار فواد خان کا نمبر 26واں ہے۔فہرست میں ایمل خان 27ویں، عبداللہ اعجاز 28ویں ، بلال اشرف 29ویں، بلال لشاری 30ویں، باکسر عامر خان 31ویں، شعیب ملک 32ویں اداکار زاہد اھمد 33ویں جب کہ احسن خان 34ویں اور شاہد آفریدی 35ویں نمبر پر ہیں۔