اسلام آباد(ایف پی اے )پاکستان کے چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف نے فضائیہ کے ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا۔ دورہ کے دوران فضائیہ کے سربراہ ائر چیف مارشل طاہر رفیق بٹ کے ساتھ ملاقات کی ۔ملاقات میں آرمی اور فضائیہ کے سربراہان نے ”ضربِ عضب ”آپریشن کے بارے میں تبادلہ خیال کیا اور باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو کی ۔