پاکستان کے یوم آزادی کے موقع پر بحیرہ بالٹک کے ملک لٹویا کے دارلحکومت میں ایک رنگا رنگ تقریب

18.0718.1014 aug.18
14.18.2ریگا ۔ لٹویا (عارف کسانہنمائدہ خصوصی) پاکستان کے یوم آزادی کے موقع پر بحیرہ بالٹک کے ملک لٹویا کے دارلحکومت میں ایک رنگا رنگ تقریب منعقد ہوئی۔ اس ملک میں اگرچہ گنتی کے چند پاکستانی مقیم ہیں مگر وہ جذبہ حب الوطنی میں کسی بھی پیچھے نہیں اور وہ نہایت جوش و خروش کے ساتھ قومی ایام مناتے ہیں ۔ ان تقریبات کا اہتمام وہاں ایک پاکستانی ریسٹورنٹ کے مالک فرمان علی صادق کرتے ہیں۔ انہوں نے فرینڈز آف پاکستان کے نام سے ایک حلقہ قائم رکھا ہے۔ یوم آزادی کی اس تقریب میں پاکستانیوں کے علاوہ مقامی لوگوں نے بھی شرکت کی ۔ تقریب میں پاکستان کے بارے میں مقامی زبان میں ایک کتاب پاکستان پردے کے پیچھے کے مصنف محمد انس نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کا دورہ کرکے انہیں بے پناہ محبت ملی اور ان کی کتاب سے لٹویا میں پاکستان کا تصور بہت بہتر ہوا ہے۔ محمد انس نے کچھ عرصہ قبل اسلام قبول کیا تھا۔ ایک اور نو مسلم احمد جوکہ مقامی صحافی ہیں، نے تقریب میںپاکستان کے بارے اپنے دلی محبت بھرے جذبات کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ وہ لٹویا کے پریس میں ہمیشہ اسلام اور پاکستان کی وکالت کرتے ہیں۔ پولینڈ میں پاکستان کے سفیر خالد حسین نے اس موقع پر خصوصی پیغام بھی ارسال کیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے فرمان علی صادق نے کہا کہ پاکستان سے محبت ان کے ایمان کا حصہ ہے اور انہوں نے لٹویا کے دارالحکومت میں ایک چھوٹا پاکستان بسایا ہوا ہے۔ یوم آزادی کے تقریب میں پاکستانی طالب علموں راشد، شاہین اور نوید نے بھی اظہار خیال کیا۔

18.0818.0414.18.3

اپنا تبصرہ لکھیں