آرنے ویستے نے ستر ایسے پناہ گزینوں کو اپنی کمپنی میں ملازمتیں دیں جنہیں ناروے میں کام کرنے کی اجازت نہیں تھی ۔ آرنے اب تک ان ملازموں کو آٹھ ملین کراءون ادا کر چکا ہے ۔ آرنے روزگار فراہم کرنے والی کمپنی کا مالک ہے ۔
عدالت میں چار روز تک مقدمے کی کاروائی کی گئی ۔ عدالت نے آرنے پر الزام لگایا ہے کہ اس نے ان پناہ گزینوں کو ملازمت دی اور جبر کیا جن کے پاس ناروے میں کام کرنے کا اجازت نامہ نہیں تھا ۔ یہ مقدمہ اوسلو ڈسٹرکٹ کورٹ میں چلایا گیا ۔ جبکہ عدالت کا کمرہ سماعت سننے والوں سے بھرا تھا اور عدالت کے باہر لوگ آرنے کی حمائیت میں احتجاج کر رہے تھے ۔
آرنے روزگار دلانے والی کمپنی کا مالک تھا جبکہ نیٹ بوتیک بھی چلاتا تھا ۔ اس پر الزام تھا کہ اس نے جان بوجھ کر قانون کی خلاف ورزی کی ہے جبکہ آرنے کا موقف یہ تھا کہ ناروے کے قانون کے مطابق پناہ گزینوں کو یہاں کام کی اجازت ہے ۔ اور یہ کہ عدالت کو واضع قوانین بنانے چاہئیں ۔