آئینہ ستیرسن ایف آر پی فریمسکرت پارٹی کی نئی لیڈر منتخب ہوئی ہیں۔یہ انتخابی عمل اس ویک اینڈ پر ہوا۔انہوں نے آتے ہی پناہ گزینوں کے بارے میں تجاویز پیش کر دیں۔یہ تجاویز آئینہ نے پارٹی کے ایک رکن کرستیان کے ساتھ مل کر مرتب کی تھیں۔نو منتخب پارٹی لیڈرنے کہا کہ یہ بات دیکھنے میں آئی ہے کہ آج کے سیاستدان پناہ گزینوں کے مسائل کو حل کرنے میں ناکام ہیں اس لیے نئے دور کے تقاضوں کے مطابق نئے قوانین بنانے کی ضرورت ہے۔آئینہ نے یہ تجاویز پیش کیں۔
پناہ گزینوں کے لیے فوری طور پر بنائے گئے استقبالیہ سینٹروں میں پناہ گزینوں کو بند کیا جائے۔
ان کے لیے مفت قانونی مدد فراہم نہ کی جائے۔
پناہ گزینوں کو مستقل رہائش کا اجازت نامہ نہ دیا جائے۔
کاؤنٹیز کو کیمپ بنانے سے انکار کا حق ہونا چاہیے۔
جھوٹ بولنے والے اور منشیات میں ملوث افراد کو بالکل پناہ نہیں دینی چاہیے۔
اٹھارہ سال سے کم عمر بچوں کو اٹھارہ سال کی عمر تک پہنچتے ہی اگر محفوظ ہو تو فوری طور پر ان کے وطن واپس بھیجنا چاہیے۔
اسلامی انتہا پسندوں کو محکمہء روزگار سے کوئی پیسہ نہیں ملنا چاہیے بلکہ انہیں پولی سکی نگرانی میں رکھنا چاہیے ۔ورنہ وہ یہ رقم جنگ کے لیے استعمال کر سکتے ہیں۔
NTB/UFN

Recent Comments