ملائیشیاء اورانڈو نیشیاء نے جن پناہ گزینوں کو پناہ دینے سے انکار کیا تھا اب انہیں پناہ دینے پر آمادگی ظاہر کر دی ہے۔کشتیوں پر سوار سات ہزار پناہ گزینوں کو مدد کی ضرورت ہے۔مشرقی ایشیاء سے ہجرت کرنے والے سات ہزار پناہ گزینوں کوان ممالک نے پناہ دینے سے انکار کر دیا تھا۔اس ویک اینڈ پرتھائی لینڈ سے چار سو پناہ گزین نکالے گئے تھے۔انہیں فشری کے ادارے نے بچا لیا ہے۔ان پناہ گزین کا تعلق بنگلہ دیش اورمیانمیر سے ہے۔
انڈونیشیاء ،ملائیشیاء اور تھائی لینڈکے وزراء نے پناہ گزینوں کے مسلے پر ایک ملاقات کی۔جس کے بعد انڈو نیشیاء اور ملائیشیاء نے پناہ گزینوں کو پناہ دینے کی ہامی بھر لی ۔لیکن تھائی لینڈ نے اس سلسلے میں کوئی مثبت جواب نہیں دیا۔جبکہ میانمیر نے پناہ گزینوں کی مدد کرنے کا فیصلہ کیا۔یاد رہے کہ یہ وہی ملک ہے جہاں پچھلے برس ہزاروں رو ہنگا مسلمان کمیونٹی مقامی فسادات اور مظالم کی وجہ سے ہجرت کر گئی تھی۔
انڈونیشیاء او ر ملائیشیاء میںپناہ گزینوں کو انسانی ہمدردی کی بنیاد پر پناہ دی جائے گی۔ان ممالک نے اعلان کیا ہے کہ ہم سمندر میں رکے ہوئے پناہ گزینوں کی امداد کے لیے تیار ہیں۔
NTB/UFN