پندرہ ستمبر سے خواتین کے کینسر ٹیسٹ کی کمپین شروع۔۔۔

کینسر سوسائٹی کے مطابق نارویجن عورتوں کی بڑی تعداد نے کینسر کی تشخیص کا ٹیسٹ نہیں کروایا۔ایسی خواتین کی تعداد ڈھائی لاکھ کے لگ بھگ ہے جو کہ تشویشناک بات ہے۔سوساٗٹی کے مطابق کینسر کی بروقت تشخیص سے کئی جانیں بچائی جا سکتی ہیں۔کینسر سوسائٹی مرض کی تشخیص کیلیے ایک نئی کمپین چلا رہی ہے جسکا نام ہے sjekkdeg۔
کینسر سوسائٹی کی سیکرٹری جنرل آنے لیسا Anne Lise Ryel کا کہنا ہے کہ سرجیکل کینسر پھیلنے میں دس سے پندرہ برس کا عرصہ لیتا ہے اس لیے جن خواتین نے پچھلے دس برسوں سے یہ ٹیسٹ نہیں کروایا وہ بڑے خطرے سے دوچار ہیں۔
اس کمپین کا مقصد ہے کہ ذیادہ سے ذیادہ خواتین سیل ٹیسٹ کے لیے ڈاکٹڑ سے رجوع کریں۔گو کہ نارویجن خواتین کی بڑی تعداد یہ ٹیسٹ کروا چکی ہے اس کے باوجود ہر دس میں سے چار خواتین کو ریگولر اس ٹیسٹ کی ضرورت ہے۔
یہ ٹیسٹ خواتین اپنے ڈاکٹر سے کروا سکتی ہیں ۔یہ ماہ ستمبر میں شروع کیا جائے گا۔ملک بھر میں اس مقصد کے لیے بارہ ہسپتال مخصوص کیے جائیں گے۔یہ کمپین اٹھارہ ستمبر سے شروع ہو گی۔اس لیے ذیادہ سے ذیادہ ڈاکٹرز کو اس میں حصہ لینا چاہیے۔
NTB/UFN

اپنا تبصرہ لکھیں