پندرہ طلباء پارٹی میں سرکہ پینے کی وجہ سے بیمار

ٹرونڈھائم میں ایک اسٹوڈنٹ پارٹی میں سرکہ پینے کی وجہ سے طلباء کو ہسپتال داخل ہونا پڑا ۔جبکہ دو طالبعلموں کو دس ہزار کراؤن کا جرمانہ دینا پڑا۔
تفصیلات کے مطابق ٹرونڈھائم میں داخلہ کے لیے ایپلائی کرنے والے طالبعلموں کی ایک تنظیم کی جانب سے پارٹی کا اہتمام کیا گیا۔جس میں شامل پندرہ طلباء سرکہ پینے کی وجہ سے بیمار ہو گئے۔جبکہ ایک طالبعلم کے حلق میں شدید سوزش کی وجہ سے اسے فوری طور پر ایمرجنسی وارڈ میں داخل کروایا گیا۔جہاں اسکی زندگی خطرے میں تھی۔پولیس ایڈووکیٹ بیورن کے مطابق طلباء کو بہت تھوڑی مقدار میں سرکہ پینا تھا لیکن اس کے بجائے انہیں پینتیس فیصد مقدار کا ہاؤس ہولڈ سرکہ دیا گیا۔پراسکیوٹر کے مطابق غلط مقدار دینے والے طلباء کا مقصد کسی کو زخمی کرنا نہیں تھا۔
بیمار ہونے والے طلباء نے اسے ایک نا خوشگوار واقعہ قرار دیا۔تا ہم انہوں نے کسی پر اسکا الزام نہیں لگایا۔
NTB/UFN

اپنا تبصرہ لکھیں