اسلام آباد میں اینٹی ٹیررازم سکواڈکے اہلکاروں کی فائرنگ سے جاں بحق نوجوان اسامہ ستی کی پوسٹ مارٹم رپورٹ آگئی۔
تفصیلات کے مطابق پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق اسامہ ستی کو گولیاں لگنے سے جسم کے 11 مقامات پر زخم آئے، نوجوان کے سر، کمر، پاو¿ں اور بازوں پر زخم پائے گئے۔پوسٹ مارٹم رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پھیپھڑوں پرگولی لگنے اور زیادہ خون بہہ جانے کے باعث نوجوان کی موت ہوئی۔
خیال رہے کہ گذشتہ روز اسلام آباد میں رات گئے اینٹی ٹیررازم اسکواڈ (اے ٹی ایس) کے اہلکاروں کی فائرنگ سے کار سوار نوجوان اسامہ ندیم جاں بحق ہوگیا تھا۔ابتدائی طور پر پولیس نے واقعے کو ڈکیتی کا رنگ دیا تھا بعد ازاں پانچ پولیس اہلکاروں کو حراست میں لے کر ان کے خلاف انسداد دہشت گردی اور قتل کی دفعات کے تحت ایف آئی آر درج کر لی گئی ہے۔ نوجوان طالب علم کی ہلاکت کے واقعے کی فوری جوڈیشل انکوائری کا فیصلہ کیا گیا ہے۔