پولیس دو اسمگلروں کو گرفتار کرنے میں کامیاب

گذشتہ برس جرمنی سے آلو کے پاؤڈر کے ساتھ پچاس کلو کوکین کو پاؤڈر کی جگہ تبدیل کر کے اوسلو کے لیے پوسٹ کیا گیا۔جرمن پولیس نے نارویجن پولیس کو اطلاع دی۔چنانچہ جس روز آلو کے پاؤڈر اور کوکین سے بھرے کیلے کے ڈبے اوسلو ائیرپورٹ پر پہنچنے تھے پولیس الرٹ ہو گئی۔
آدھی رات کو البانیہ اور یونان کے دو افراد آئے اور ڈبے لے کر موٹر سائیکل پر چلتے بنے۔پولیس نے انکا پیچھا کر کے انہیں تھوئین کے علاقہ سے گرفتار کر لیا۔
عدالت نے انہیں چھ برس قید کی سزاء سنائی ہے۔دونوں نے اقبال جرم کر لیا۔
NTB/UFN

اپنا تبصرہ لکھیں