پولیس سیکورٹی چیف کا مسلمان پناہ گزینوں کے بارے میں انتباہ

پولیس چیف سیکورٹیBenedicte Bjornland نے خبردار کیا ہے کہ مسلمان ممالک سے آنے والے پناہ گزینوں کی وجہ سے نارویجن سوسائٹی میں انتہا پسندی کے مذید جذبات بھڑکیں گے اور مزیدتنازعات کا باعث بنیں گے۔یہ وارننگ سویڈن سے پولیس سیکورٹی کی جانب سے بھی آئی تھی جو کہ ایک پروگرام میں سپیکر تھے۔ان کے مطابق مسلمان ممالک سے آنے والے پناہ گزین مستقبل میں ان ممالک میں مزید نئے خطرات کا باعث بن سکتے ہیں۔
بینڈکٹے نے کہاکہ یہ ان کے معاشرے کے لیے مشکلات کھڑی کرسکتے ہیں ۔ان کی وجہ سے سوسائٹی میں جھگڑے،تشدد اور ہنگامی صورتحال پیش آ سکتی ہے۔بیورن لینڈ نے کہا کہ یہ فرض نہیں کیا جا سکتا کہ نئے آنے والے مہاجرین ناروے میں یہاں کا ماحول آسانی سے اپنا لیں گے۔یہ سب ایک جیسا پس منظر رکھنے والے لوگ نہیں ہیں ۔یہ لوگ اپنے ساتھ اپنی پرانی روایات اور دیرینہ دشمنیاں اور جھگڑے بھی لے کر آئے ہیں۔جبکہ سویڈش سیکورٹی باس نے خبردار کیا ہے کہ وہاں سیکورٹی چیلج دوسرے درجے کا ہے ۔جو کہ خطرناک سطح ہے۔سویڈش سیکورٹی سروس کے سربراہ آندرس Anders Thornberg کے مطابق پچھلے پانچ سالوں کے دوران یہاں مختلف انتہا پسند فرقے منظم ہوئے ہیں۔جو اپنے دیرینہ تفرقے ساتھ لائے ہیں جو کہ وجہ تنازعات ہیں ۔
NTB/UFN

اپنا تبصرہ لکھیں