یارن میں ایک ساٹھ سالہ شخص اتوار کے دن کئی گھنٹے کے پولیس آپریشن کے نتیجے میں پولیس کی فائرنگ سے ہلاک ہو گیا۔یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب پولیس نے ہمسائیوں کی شکائیت پر اس شخص کے گھر پر چھاپہ مارا۔
پولیس نے اس شخص کو برقی ہتھیار سے وارننگ دی جس کا اس پر کچھ اثر نہ ہوا اور اس نے پولیس پر زنجیر سے حملہ کر دیا جس کے بعد پولیس نے اس شخص پر فائرنگ کی۔ساٹھ سالہ شخص موقع پر جاں بحق ہو گیا۔اس کے ہمسائیوں کے مطابق اس شخص نے گھر کی کھڑکیوں کو کیلوں سے بند کر رکھا تھا جبکہ اسکی ذہی صحت مشکوک تھی۔پولیس اس کیس پر مزید تفتیش کر رہی ہے۔کنٹری شیرف گائر بیلنگروڈ Geir Ballangrud Hermansenنے یہ بات سوموار کی شام ایک پریس کانفرنس میں بتائی۔
پولیس ہیڈ کواٹر کی ایک میل کے مطابق سن دو ہزار پانچ سے اب تک پولیس پندرہ افراد کو فائرنگ سے ہلاک کر چکی ہے۔تمام کیسز میں ہلاک ہونے والے افراد اصلحہ سے لیس تھے۔اور انہوں نے پولیس پر حملہ کیا تھا۔
source، the Special Unit of the Police/UFN