پولینڈ میں گمشدہ خزانہ ٹرین کا سراغ

دوسری جنگ عظیم کے دوران سونے کے ذخائر سے بھری ہوئی ٹرین جسے نازی جرمنوں نے ایک سرنگ میں چھپا دیا تھا اسکا سراغ دو اشخاص کو پولینڈ میں ایک سرنگ میں ملا ہے۔پولش ڈیفنس وزیر Tomasz Siemoniak طوماس نے ٹرین کی تلاش کے لیے اپنی مدد کی آفر کی ہے۔پولش وزارت دفاع کے ترجمان Jacek Sonta جیک سونٹا نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ وزیر دفاع نے اس بات کی اجازت دی ہے کہ ماہرین قلعہ کے نیچے واقع زمین کے اندر سے گزرنے والی سرنگ میں خزانے سے بھری ٹرین کو تلاش کریں۔
دو ہفتے قبل ایک پولش اور ایک جرمن شخص نے اس بات کی اطلاع دی تھی کہ انہیں سرنگ میں ایک سو میٹر طویل ٹرین کا سراغ ملا ہے۔ٹرین کے بارے میں اس بات کا امکان ہے کہ اس میں ایسا سامان پایا جا سکتا ہے جو کہ دوسری جنگ عظیم کے دوران چھپا دیا گیاتھا۔
ٹھوس ثبوت اورشہادتوںکی کمی کی وجہ سے ارباب اختیار نے ملٹری سے مدد طلب کی ہے۔اس مقصد کے لیے ممکنہ مقامات کو جی پی آر آلے سے چیک کرنے کی ہدائیت کی گئی ہے جو کہ سرنگوں کی نشاندہی کے لیے بھی استعمال کیا جاتا ہے۔اس طرح چند روز میں ٹرین کی موجودگی کے بارے میں پتہ چل جائے گا ۔پولش وزیر کا کہنا ہے کہ چونکہ ٹرین پولینڈ میں ہے ا سلیے بازیابی کی صورت میں یہ وہیں رہے گی۔
NTB/UFN

اپنا تبصرہ لکھیں