پولینڈ کے شہری کو پناہ گزین کیمپ کو نذر آتش کرنے کے الزام میں چھ برس قیدکی سزا سنائی گئی۔لیکن Gulating Court کورٹ میں اپیل کے بعد اسکی سزا میں ترمیم کر کے ساڑھے تین سال قید کی سزا سنائی گئی۔چھتیس سالہ ملزم کے اکیس سالہ بھائی کو رہا کرنے کے بعد سزا میں ترمیم کی گئی۔اسکا چھوٹا بھائی جو کہ سابقہ پولیس اہلکار بھی تھا۔پہلے اس پربھی آتشزدگی کا لزام تھا۔لیکن پھر سارا الزام بڑے بھائی نے اپنے سر لے لیا۔
تفصیلات کے مطابق دونوں بھائی ایک ہاسٹل میں ٹھہرے۔ اسے ریسپشن سینٹر بنایا جانا تھا۔بڑے بھائی نے ریسیپشن سینٹر میں اس خیال سے آگ لگا دی تاکہ کم عمر بچوں کا پناہ گزین کیمپ قائم نہ ہو سکے۔تا ہم اس آتشزدگی میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا کیونکہ اس میں ایک ہفتے کے بعد سے پناہ گزینوں نے آنا تھا۔یہ واقعہ سن دو ہزار پندرہ میں پیش آیا۔
NTB/UFN