پچھلے چار سالوں کے دوران یورو زون میں بیروزگاری کی شرح دس اعشاریہ پانچ تھی جو کہ اکتوبر میں دس اعشاریہ چھ تک پہنچ گئی۔ جبکہ قرضہ سب سے ذیادہ تھا۔ستمبر دو ہزار تیرہ میں بیروزگاری کی شرح بارہ اعشاریہ پانچ تھی۔سب سے ذیادہ بیروزگاری کی بلند شرح یونان میں تھی ۔جہاں چوبیس اعشاریہ چھ فیصد افراد بیروزگار رجسٹر ہوئے تھے ۔جبکہ جرمنی میں بیروزگاری کی شرح سب سے کم یعنی صرف چار اعشاریہ پانچ فیصد تھی۔
یونان اور اسپین میں نوجوانوں میں بیروزگاری کی شرح انچاس اعشاریہ پانچ اور سنتالیس اعشاریہ پانچ فیصد تھی۔
ماہرین اقتصادیات کے مطابق یورپ میں سن دو ہزار پندرہ میں ترقیاتی کاموں کی رفتار ایک اعشاریہ چھ ہے جو کہ ابھی بھی مستقبل میں ملازمتیں مہیاء کرنے کے لیے بہت کم ہے۔
تجزیاتی ادارے کے مطابق بیروزگاری کی شرح اس سال نومبر میں دس اعشاریہ سات تک بلند ہونے کے امکانات ہیں۔
NTB/UFN