پیزا بنانے والی معروف کمپنی ’ڈومینوز‘ نے آسٹریلوی والدین کے لیے 60سال تک مفت پیزے کی پیشکش کر دی اور یہ آفر صرف وہی والدین حاصل کر سکیں گے جن کے ہاں 9دسمبر کے روز بچہ پیدا ہو اور وہ اس کا نام Dominiqueیا Dominicرکھیں۔ انڈیا ٹائمز کے مطابق ڈومینوز کی طرف کہا گیا ہے کہ 9دسمبر کو کمپنی کے قیام کو 60سال مکمل ہونے جا رہے ہیں اور اس روز جو والدین اپنے بچے کا یہ نام رکھیں گے ان میں سے کسی ایک خوش قسمت کو آئندہ 60سال تک مفت پیزا دیا جائے گا۔
رپورٹ کے مطابق جیتنے والے کو ہر مہینے ایک پیزا مفت ملے گا اور 2080ءتک ملتا رہے گا۔ ڈومینوز کے چیف ایگزیکٹو آفیسر نک نائٹ نے 7نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ”ہم کل اپنی 60ویں سالگرہ منانے جار ہے ہیں اور اس بار ہم کمپنی کی سالگرہ اپنے صارفین کے ساتھ مل کر منانا چاہتے ہیں۔ہماری اس آفر میں وہ لوگ بھی حصہ لے سکتے ہیں جو خود یا ان کے بچے ماضی میں 9دسمبر کوپیدا ہوئے اور ان کے نام Dominiqueیا Dominic رکھے گئے۔“