پیرس کی فضائوں میں پر اسرار ڈرون طیاروں کی پروازیں

فرانس کے کیپیٹل فرانس کی فضائوں میں دو راتوں تک مسلسل ڈرون طیارے پرواز کرتے رہے۔ڈرون طیارے عموماً ریمورٹ کنٹرول ہوتے ہیں۔جن میں کیمرے فکس ہوتے ہیں۔پیرس کی پولیس فورس ابھی تک دہشت گردی کے بعد سے پیرس کی سیکورٹی کا خاص خیال رکھ رہی ہے۔پولیس ڈرون طیاروں کے بارے میں تحقیق میں مصروف ہے۔بدھ کی رات کو پانچ مختلف افراد نے ڈرون طیاروں کو پیرس کے اہم مقامات پر اڑتے دیکھا۔ان مقامات میں امریکی ایمبیسی ،آئفل ٹاور اور پیرس کی بڑی شاہراہیں شامل ہیں۔
کوئی شخص خوف پھیلانا چاہتا ہے یا پھر کسی حملے سے پہلے جاسوسی کی جا رہی ہے ۔ان سوالوں کا جواب تحقیق کے بعد ہی دیا جا سکتا ہے۔یہ بات پولیس کے ترجمان نے کہی۔اس کے علاوہ موسم خزاں میں بھی ایٹمی پلانٹ کے اوپر ڈرون طیاروں کو اڑتے ہوئے دیکھا گیا۔یہ کل بیس طیارے تھے۔جبکہ صدارتی محل کے اوپر بھی ان طیاروں نے پروازکی۔اس کے علاوہ سمندری لانچوں کی سیکورٹی بیس کے اوپر بھی ان طیاروں کی پرواز کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔
پیرس میں ایٹمی پلانٹ کے قرب و جوار میں اور پیرس کی فضائوں میں پرائیویٹ ڈرون طیاروں کی پرواز پر پابندی ہے۔
NTB/UFN

اپنا تبصرہ لکھیں