پیرو میں دنیا کی بہترین پچاس ہزار بھیڑیں ہلاک

پیرو میں سخت ٹھنڈ اور بھوک کی وجہ سے پچاس ہزار بھیڑیں ہلاک ہو گئیں۔یہاں کے لوگ ان بھیڑوں کی اون فروخت کر کے گزارہ کرتے ہیں۔پچھلے دنوں ثالہ باری کی وجہ سے بھیڑیں ٹھنڈ سے مر گئیں۔انہیں سردی بچنے کے لیے چھت نہ مل سکی۔اور نہ ہی کھانا ملا۔پیرو میں اس وقت موسم سرما ہے۔شدید سردی کی وجہ سے لوگ اپنے گھروں کو گرم نہیں کر پا رہے۔جس کی وجہ سے چودہ ہزار بچے نرخڑے کے انفکشن میں مبتلاء ہو گئے ہیں۔جبکہ ایک سو پنچ بچے اس بیماری کی وجہ سے ہلاک ہو چکے ہیں۔حکومت نے ایک لاکھ بیس ہزار خاندانوں کو بھیڑیں ہلاک ہونے کا ہرجانہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
پیرو اس وقت دنیا میں الپیکر نسل کی بھیڑوں کا سب سے بڑا ملک ہے۔یہاں اس وقت کئی ملین بھیڑیں موجود ہیں۔ارباب اختیار کو خدشہ ہے کہ اگر سردی کی لہر اسی طرح جاری رہی تو مزید اڑھائی لاکھ بھیڑیں ہلاک ہونے کا خدشہ ہے۔
اس وقت پیرو میں منفی تئیس درجہ حرارت ہے۔
NTB/UFN

اپنا تبصرہ لکھیں