پیسے سنبھالنے میں مرد بہتر ہوتے ہیں یا خواتین؟ جواب آپ کے تمام اندازے غلط ثابت کردے گا

پیسے سنبھالنے میں مرد بہتر ہوتے ہیں یا خواتین؟ جواب آپ کے تمام اندازے غلط ثابت کردے گا

پیسے سنبھالنے میں مرد بہترین ہوتے ہیں یا خواتین؟ یقینا اس سوال کے جواب میں مرد خود کو بہتر کہیں گے اور خواتین خود کو، تاہم اب سائنسدانوں نے اس کا ایسا جواب دے دیا ہے جسے سن کر مرد خاموش ہونے میں ہی عافیت جانیں گے۔ میل آن لائن کے مطابق سائنسدانوں نے نئی تحقیق میں بتایا ہے کہ پیسے سنبھالنے میں خواتین مردوں سے بہتر ہوتی ہیں اور اس کی وجہ یہ ہے کہ خواتین جو بجٹ بناتی ہیں اور پر سختی سے کاربند رہتی ہیں۔ مردوں کو اپنی خواہشات پر زیادہ کنٹرول نہیں ہوتا چنانچہ وہ بجٹ تو بنا لیتے ہیں لیکن پھر اپنی پسند کی اشیاءخریدتے وقت بجٹ پر عمل درآمد کرنا ان کے لیے مشکل ہو جاتا ہے اور وہ زیادہ پیسے خرچ کر دیتے ہیں۔

ان کے برعکس خواتین اپنی خواہشات پر قابو پانے میں مضبوط ثابت ہوئی ہیں اور صرف بجٹ کے مطابق ہی خریداری کرتی ہیں۔ چنانچہ وہ پیسے کو سنبھالنے میں زیادہ بہتر کارکردگی دکھاتی ہیں۔ یہ تحقیقاتی سروے انویسٹمنٹ پلیٹ فارم eToroنے کروایا ہے، جس میں معلوم ہوا کہ خواتین اپنی خواہشات پر اوسطاً54پاﺅنڈ خرچ کرتی ہیں جبکہ مرد 65پاﺅنڈ۔ چنانچہ صرف اسی ایک مد میں خواتین 11پاﺅنڈ بچا لیتی ہیں۔اس کے علاوہ خواتین کی زیادہ تعداد نے کرنٹ اکاﺅنٹ اور سیونگ اکاﺅنٹ دونوں کھلوار کھے ہوتے ہیں، ان کے برعکس مرد صرف کرنٹ اکاﺅنٹ سے ہی کام چلاتے ہیں۔اس معاملے میں بھی خواتین کے بچت کرنے کے امکانات زیادہ ہوتے ہیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں