نارویجن قومی اسمبلی کے نئے ملازمت کے قوانین کے مطابق اب آپ ستر سال تک کی عمرمیں ملازمت کر سکتے ہیں۔ملازمت کے قوانین میں کچھ ترامیم کی گئیں ہیں۔جن سے کرستلی فولکتKristli folket پارٹی اور وینسترے venstre ان نکات پر متفق ہیں۔جمعرات کے روز نارویجن اسمبلی کی سیاسی پارٹیاں مختلف نکات پر متفق ہوئیں ۔جن میں عارضی ملازمت کی مدت تین برس قرار دی گئی،جبکہ اتوار کے دن کام کے بارے میں قوانین بنائے گئے۔اتوار کے دن اوور ٹائم کے لیے یہ پابندی لگائی گئی کہ کوئی شخص تین اتوار کو مسلسل اوور ٹائم کی مد میں کام کر سکتا ہے لیکن چوتھے اتوار کو لازمی چھٹی کرنا ہو گی۔ اب یومیہ دس گھنٹے اور ہفتے میں کل پچاس گھنٹے کام کی اجازت ہوگی۔
NTB/UFN