پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی(پی ٹی اے) نے گوگل اور وکی پیڈیا کو گستاخانہ مواد پھیلانے پر نوٹسز جاری کرتے ہوئے گوگل کو غیر قانونی مواد کو فوری طور پر ہٹانے کی ہدایت کردی ہے ۔
پی ٹی اے کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی(پی ٹی اے)نے گوگل اور وکی پیڈیا کو پلیٹ فارمز کے ذریعے گستاخانہ مواد پھیلانے کے معاملے پر نوٹس جاری کردیئے ہیں۔پی ٹی اے کا یہ اقدام احمدیہ کمیونٹی کی جانب سے گوگل پلے اسٹور پر قرآن پاک کا غیر مستند ورژن اپ لوڈ کرنے اورموجودہ خلیفہ اسلام” سے متعلق گمراہ کن سرچ رزلٹس کے حوالے سے موصول ہونے والی شکایات کا نتیجہ ہے، معاملے کی انتہائی سنجیدہ نوعیت کے پیش نظر، پی ٹی اے نے گوگل سے رابطہ کرکے اس قسم کے غیر قانونی مواد کوفوری طور پر ہٹانے کی ہدایات کی۔
متعلقہ پلیٹ فارم کو جاری کردہ یہ نوٹس غیر قانونی آن لائن مواد کو ہٹانے اور بلاک کرنے (طریقہ کار، نگرانی اور حفاظتی اقدامات) قواعد 2020 کے تحت جاری کیے گئے ہیں تاکہ ریگولیٹر کی جانب سے کسی بھی قانونی کارروائی سے بچنے کیلئے گستاخانہ مواد کوفوراً ہٹادیا جائے۔