چئیر لفٹ کی تعمیر پر مقامی لوگوں کا اعتراض

چئیر لفٹ کی تعمیراتی کمپنی نے ووس کاؤنٹی میں اپنا کیس عدالت میں داخل کروا دیا ہے۔اس لیے کہ چئیر لفٹ کی تعمیر میں مقامی لوگ رکاوٹ ڈال رہے ہیں۔مقامی لوگ اس بات پر متفق نہیں ہیں کہ چئیر لفٹ کا ٹریک ان کے گھروں کے اوپر سے تعمیر کیا جائے۔ووس کاؤنٹی برگن کے پاس واقع ہے اور ایک معروف اسکیٹنگ اسپاٹ ہے۔
جب تعمیراتی کمپنی نے لوگوں کے گھروں کے اوپر سے لفٹ چئیر کے ٹریک کی تعمیر کی اجازت مانگی ان گھروں کے مالکان نے انکار کر دیا۔حکومت نے ماہ اپریل میں ایک پرائیویٹ کمپنی کو تعمیراتی ٹھیکہ دیا۔اس کے مطابق چئیر لفٹ کا راستہ ریلوے ٹریک سے لے کر پاڑ کی چوٹی تک جانا تھا۔یہ راسہ چودہ گھروں کے اوپر سے گزرتا تھا۔جبکہ ہر دو منٹ کے بعد ایک چئر لفٹ یہاں سے معمول کے مطابق گزرتی۔جبکہ اسکے ٹریک کی تعمیر کی اجازت دینے کا مطلب ہے کہ ان گھروں کے مکینوں کو تعمیر کے دوران مٹی اور دھول کو قبول کرنا پڑے گا۔جس کے لیے لوگ رضاکارانہ طور پر تیار نہیں ہیں۔اس لیے ان لوگوں کو ہر جانہ دینے کے لیے یہ کیس برگن کورٹ میداخل کر دیا گیا ہے۔
NTB/UFN

اپنا تبصرہ لکھیں