لندن سے ناروے کے شہر استوانگر کے ائیرپورٹ سولا جانے والی نارویجن پرواز میں چار پولینڈ کے باشندے فضائی عملہ سے بدتمیزی اور دھمکی آمیز رویہ اپناے کی وجہ سے گرفتار کر لیے گئے۔بعد ازاں ان مسافروں نے پولیس سے بھی یہی دھمکی آمیز رویہ جاری رکھا۔
تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز نارویجن ائیرلائن کی لندن سے استوانگر جانے والی پرواز میں دو مرد اور دو پولش عورتوں نے اس وقت فضائی عملے کے ساتھ بدتمیزی کی جبکہ ہوائی جہاز پرواز کر رہا تھا۔پولیس آپریشن ڈائیریکٹر جون کے مطابق پولیس کو اس واقعہ کی اطلاع جمعرات کے روز شام سات بجے ملی تھی۔پولیس ملزمان کی گرفتاری کے لیے جہاز کے ائیرپورٹ پر لینڈ کرنے سے پہلے ہی موجود تھی۔چاروں مسافروں کے خلاف پبلک سرونٹس کے ساتھ بدتمیزی کے الزام میں سزا دی جائے گی۔
NTB/UFN