نارویجن ادارہء روزگار کے ساتھ ایک چالیس سالہ شخص نے ایک اعشاریہ تین ملین کراؤن کا فراڈ کیا۔عدالت نے اسے گیارہ ماہ کی سزاء سنائی۔اس ژخص نے فراڈ کے جرم کا ارتکاب تیسری مرتبہ کیا ہے۔
وہ شخص اپنے دو سو اڑتالیس گھنٹوں کے کام اور بیرون ملک قیام کا ثبوت پیش نہیں کر سکا تھا۔جس کی وجہ سے وہ ایک اعشاریہ تین ملین کراؤن کی رقم کا حقدار نہیں تھا۔
اس ژخص نے پچھلے تین برسوں میں تین مرتبہ فراڈ کا جرم کیا تھا جبکہ پچھلے سال ماہ نومبر میں مجرم نے ادارے سے ناجائز رقم حاصل کی تھی۔
NTB/UFN