راولپنڈی ۔ چاول کی کاشت میں کسانوں کے ساتھ دھوکہ کرنے والی کمپنیوں کے خلاف فوری ایکشن لینا چاہیے ہائبرڈ بیج نے چاول کی کاشت کرنے والے کسانوں کا بیڑا غرق کر دیا پاکستان تحریک انصاف پنجاب کے نائب صدر نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اس بار چاول کی کاشت کرنے والوں کو ہائبرڈ بیچ دےکر دھوکہ دیا ہے کمپنیوں کے لوگ گاءوں گاءوں جا کر یہ کہتے تھے کہ ایک ایکڑ سے سو من فصل ملے گی وہاں پانچ من بھی نہیں مل رہی اور کاشتکار مونجی کی فصل کو کاٹ کر چارے کے لیے استعمال کر رہے ہیں پاکستان کی چاول کی کاشت کا بیڑا غرق کرنے والوں نے کسان دشمنی کا مظاہرہ کیا انہوں نے کہا کہ نالائق حکومت ہر شعبے میں ناکام ہو چکی ہے اور اج کسان رو رہا ہے یہ صرف پاکستان کے کسانوں کا نقصان نہیں ہوا یہ پاکستان کی ایکسپورٹ پر بھی گہرا اثر ڈالے گا ضرورت اس امر کی ہے کہ کمپنیوں کو اس کا ذمہ دار ٹھہرایا جائے کہ انہوں نے کسانوں کو غلط بیچ دے کر پاکستان کا نقصان کیا ہے انجینئر افتخار چوہدری نے پنجاب کی وزیراعلی سے یہ مطالبہ کیا ہے کہ اپ نے فارم 47 سے کامیابی تو حاصل کر لی لیکن پنجاب کے کسانوں کا بیڑا غرق کر دیا انہوں نے اس بات کا مطالبہ کیا کہ کسانوں کی داد رسی کی جائے ورنہ پاکستان تحریک انصاف ان کی حمایت میں نکلے گی