ویسٹ فولڈ میں ایک پوسٹ ٹرمینل پر کام کرنے والے کارنوں کو ایک لفافے میں پاؤڈر ملا جسے کھولتے ہی وہاں موجود کارکنوں کو کھجلی اور حلق میں انفیکشن کی شکائیت ہو گئی۔چوالیس افراد کو فوری طور پر طبی امدا دلے لیے ہسپتال لے جا یا گیا۔ جہاں پر ان کا معدہ واش کیا گیا۔ان میں سے چودہ افراد کو علیحدہ کر لیا گیا۔اس وقت تک یہ معلوم نہیں ہو سکا تھا کہ وہ کس چیز کا پاؤڈر تھا۔کچھ افراد نے شکائیت کی کہ ان کی جلد پر فوری طور پہ کھجلی کی شکائیت شروع ہو گئی تھی۔جس ک بعد انہیں حلق میں خراش محسوس ہوئی۔
طبی امداد کے اگلے دن ان سب کو فارغ کر دیا گیا۔ویٹ فولڈ ہسپتال کے مطابق اس بات کا کم امکان ہے کہ وہ دوبارہ کسی قسم کے انفیکشن کا شکار ہوں گے۔
NTB/UFN