چوری کی ایمبولینس ڈرائیو کرنے والے پر پولیس نے گولی چلا دی

آج منگل کے روز اوسلو کے علاقے تھرشو میں ایک مسلح شخص نے ایمبولینس چوری کر لی۔ایمبولینس لے جانے والے شخص پر پولیس نے کئی فائر کیے۔ایمبولینس ایک بچہ گاڑی سے ٹکرائی جسے ایک درمیانی عمر کا جوڑا چلا رہا تھا۔ایمبولنس ٹکرانے کی وجہ سے بچے زخمی ہو گئے جنہیں فوری طور پر طبی امداد کے لیے قریبی ہسپتال میں لے جایا گیا۔تاہم ایمبولنس چور کو کوئی چوٹ نہیں لگی۔پولیس کے ترجمان نے ٹویٹر پر اپنی پوسٹ میں بیان دیا ہے کہ چوری شدہ ایمبولنس ٹکرانے کی وجہ سے کئی افراد زخمی ہو گئے ہیں انہیں اس سلسلے میں ایک عورت کی تلاش ہے۔
NTB/UFN

اپنا تبصرہ لکھیں