پولیس نے ناروے میں چوری کی وارداتوں میں کمی پر اطمینان کا اظہار کیا ہے اور بتایا ہے کہ ایسا اس لیے ہوا ہے کہ ذیادہ سے ذیادہ لو گ ہوم سیکورٹی سسٹم سے فائدہ حاصل کر رہے ہیں۔اسی طرح سیکٹر الارم کا سسٹم بھی وارداتوں سے محفوظ رکھتا ہے۔یہ سسٹم صرف اس وقت ہی نہیں لگانا چاہیے جب آپ کہیں چھٹیاں منانے جاتے ہیں بلکہ اسے سارا سال استعمال کرنا چاہیے۔
اوسلو کے پولیس ڈائیر استیگ Stig Vasb248 نے اس بات کو یقینی قرار دیا ہے کہ گھروں میں نصب الارم چوروں کو دور رکھنے میں نہائیت مددگار ثابت ہوتے ہیں۔ہوم الارم وارادت ہونے کی صورت میں سب تفصیلات ٹھیک ٹھیک بتا دیتے ہیں۔سب سے بڑی بات یہ ہے کہ پولیس فوراً وارادات کی جگہ پر پہنچ کر ملزموں کو گرفتار کر لیتی ہے۔
اس وقت ناروے میں چار لاکھ کے قریب الارم نصب ہیں جو کہ مرکزی پولیس اسٹیشن کے ساتھ جڑے ہوتے ہیں۔یہ ضروری نہیں کہ گھر والے کہیں باہر ہوں اسی وقت چور گھر میں آئیں بلکہ گھر والے سوئے ہوئے ہوں تب بھی چوری کی واردات ہو سکتی ہے۔اس لیے ضروری ہے کہ آپ ہر وقت الارم کھلا ارکھیں۔اس کی وجہ سے آپکو گھر میں گھومنے پھرنے کی کوئی د قت نہیں ہوتی۔عام طور سے دوسری منزل میں ذیادہ وارداتیں ہوتی ہیں۔انہیں تھوڑی سی احتیاط سے کم کیا جا سکتا ہے۔اس لیے وہاں موجود سیڑھیاں اور دیگر آلات گیراج میں رکھا جائے یا وہاں سے ہٹا دیا جائے۔
یومیہ ہوم سیکورٹی کی تجاویز
سیکٹر سیکورٹی الارم اس بات کی تجویز دیتا ہے کہ آپ گھر سے باہر ہوتے ہوئے بھی ایسا تاثر دیں جیسے آپ گھر پر ہی موجود ہیں۔اس مقصد کے لیے مندرجہ ذیل ٹپس استعمال کریں۔
سیڑھیاں یا اس سے ملتی جلتی چیزیں ہٹا دیں۔
الارم میں آواز آن رکھیں۔
کھڑکیاں اور روشندان جاگنے تک بند رکھیں۔
دروازہ چیک کریں کہ اس کے اوردیوارکے درمیان کوئی بلاک ہے کیونکہ اس وجہ سے چور دروازہ نہیں توڑ سکتا۔
دروازے اور کھڑکیاں انشورنس والے استعمال کریں۔
گھر میں اسمارٹ لائٹ پلگ استعمال کریں۔
اپنی قیمتی اشیاء کے لیے کیم کوڈ استعمال کریں۔
ذیادہ قیمتی اشیاء سیکورٹی باکس میں رکھیں۔