چڑیا گھرسے فرارہونے والے چیتے نے ایک شخص کو ہلاک کر دیا

Sea horse in the cityجارجیا کے دارلخلافہ تپلیس Tablis میں چڑیا گھرزیر آب آ گیا۔جارجیا کی ترجمان خاتون نے خبر رساں ایجنسی ایف آر پی کو بتایا کہ چڑیا گھر سے فرارہونے والے ایک چیتے نے ایک شخص کوہلاک کردیا۔پولیس چیتے کو تلاش کر رہی ہے ۔اتوار کے روز جارجیا کا دریا میں پانی کی سطح بلند ہونے کی وجہ سے قریبی علاقے زیر آبآ گئے۔ چودہ افراد لاپتہ ہو گئے جبکہ کئی سو گھر سیلابی پانی میں ڈوب گئے۔
سیلابی ریلا شہر کے چڑیا گھرمیں بھی داخل ہو گیا ۔جس میں چڑیا گھر کے کئی جانور پرندے اورمچھلیاں ڈوب گئے۔ان جانوروں میں بندراورپینگوئن بھی شامل ہیں۔ جبکہ کچھ جانور چڑیا گھرسے فرارہونے میں کامیاب ہو گئے۔ان جانوروں میں دو چیتے ایک بھیڑیا اورایک بھالو شامل ہیں۔
ایک دریائی گھوڑا جو کہ چڑیا گھر سے فرارہو گیا تھا اسے چڑیا گھر کے اہلکار واپس لانے میں کامیاب ہو گئے ہیں لیکن ابھی تک کئی جانور لاپتہ ہیں اور پولیس ایک شخص کو ہلا ک کرنے والے قاتل چیتے کو تلاش کر رہی ہے۔
NTB/UFN

اپنا تبصرہ لکھیں