چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کو وطن واپس لانے کی درخواست سماعت کیلئے مقرر کرنے کا حکم دے دیا،عدالت نے درخواست فوری سماعت کیلئے مقرر کرنے کی ہدایت کردی۔
تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر عافیہ صدیقی کو وطن واپس درخواست ان کی بہن ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کی جانب سے دائر کی گئی ،چیف جسٹس آف پاکستان نے رجسٹرار آفس کے اعتراضات کیخلاف اپیل منظور کرلی اور آج ہی سماعت کیلئے مقرر کرنے کا حکم دے دیا، چیف جسٹس کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ کچھ دیر میں سماعت کرے گا۔