موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث دنیا کا درجہ حرارت مسلسل بڑھ رہا ہے اور گلیشیئرز پگھلنے کی رفتار تیز تر ہوتی جا رہی ہے۔ ایسے میں کئی گلیشیئرز ایسے ہی جو ختم ہونے کے قریب پہنچ گئے ہیں۔ ایسا ہی ایک گلیشیئر چین میں ہے جس کا نام ’داگو‘ ہے۔ اس گلیشیئر کو یکسر ختم ہونے سے بچانے کے لیے سائنسدانوں نے اس پر کمبل اوڑھا دیئے ہیں۔ میل آن لائن کے مطابق سائنسدانوں نے تجرباتی طور پر اس گلیشیئر پر گزشتہ سال کمبل اوڑھائے تھے تاکہ دیکھا جا سکے کہ اس طرح گلیشیئر کے پگھلنے کی رفتارکم ہوتی ہے یا نہیں۔
اب سائنسدانوں نے اس تحقیق کے نتائج دنیا کو بتا دیئے ہیں۔ ان نتائج میں انہوں نے بتایا ہے کہ گلیشیئرز پر کمبل اوڑھانے سے اس کے پگھلنے کی رفتار میں نمایاں کمی آتی ہے او ر اس طریقے سے داگو جیسے معدومی کے خطرے سے دوچار گلیشیئرز کو کسی حد تک بچایا جا سکتا ہے۔ واضح رہے کہ سوئٹزرلینڈ میں لوگ اسی طریقے پر 2009ءسے عمل کررہے ہیں اور اپنے گلیشیئرز کو ختم ہونے سے بچانے کی کوشش کر رہے ہیں۔