چینی مسافر کے ہمراہ چونکا دینے ولا سامان

اوسلو ائیر پورٹ پرگذشتہ ہفتے ائیر پور ٹ سیکورٹی عملے کا واسطہ ایک عجیب چینی مسافر سے پڑا جس کے سامان نے سیکورٹی والوں کو حیران بھی کیا اور تھکا بھی دیا۔جب ایک چینی مسافر کا سامان چیکنگ کے مرحلے سے گزرا تو اسکیننگ مشین میں رنگ برنگی تھیلیاں نظر آئیں۔جب انہیں سامان کھول کر چیک کیا گیا تو ان کے اندر سے نارویجن کرنسی سکے برآمد ہوئے جو کہ ایک کرونے کے تھے۔ان سکوں کے بارے میں اس نے بتایا کہ بینک والوں نے لینے سے انکار کر دیا تھا۔چینی مسافر کسی فرم میں ملازمت کرتا تھا اور اوسلو میں اپنے ایک دوست کے پاس رہنے آیا تھا۔اس نے بتایا کہ یہ سکّے اس نے ایک منی چینجر سے ڈیڑھ ہزار میں خریدے ہیں۔سیکورٹی پولیس نے بہت محنت سے جب ان ایک ایک کراؤن کے سکّوں کو گنا تو ان کی مالیت دو سو پچیس کراؤن نکلی۔
ائیر پورٹ سیکورٹی پولیس مزید تفتیش کے لیے چینی مسافرکو سکوں سمیت حوالات کے حوالے کر دیا ہے۔
NTB/UFN

اپنا تبصرہ لکھیں