چین کا پہلی بار چاند پر کپاس اگانے کا کامیاب تجربہ

چین کا پہلی بار چاند پر کپاس اگانے کا کامیاب تجربہ

چین نے پہلی بار چاند پر کپاس اگانے کا کامیاب تجربہ کیا ہے، یہ تجربہ چاند پر بھیجی جانے والی حالیہ چینی سائنسی مہم کے دوران کیا گیا۔امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق چین کے خلائی سائنسدانوں نے چاند کے تاریک حصے پر خلائی گاڑی بھیجنے کا ارادہ کیا تو چین کی چونگ شن یونیورسٹی کے سائنس دانوں نے وہاں حیاتیاتی تجربات کرنے کا فیصلہ کیا جس میں کچھ زمینی فصلوں کو چاند پر اگانا بھی شامل تھا جہاں درجہ حرارت،موسم اور کش ثقل،کچھ بھی زمین کے ماحول سے مطابقت نہیں رکھتا۔یونیورسٹی کی ایڈوانس ٹیکنالوجی ریسرچ انسٹیٹیوٹ کے سائنس دانوں نے چاند گاڑی میں بھیجنے کیلئے ایک بہت چھوٹا سا خصوصی کنٹینر تیار کیا جس کا سائز صرف7انچ تھا۔کنٹینر میں مٹی،پانی،ہوا اور بیج ڈالے گئے۔انہوں نے چاند پر فصل اگانے کے لیے کپاس، آلو اور سرسوں کی ایک مخصوص قسم کے بیجوں کا انتخاب کیا۔چاند گاڑی چانگ فور سے زمینی مرکز پر موصول ہونے والی تازہ تصویروں میں کپاس کے بیچ سے کونپلیں پھوٹتی ہوئی دکھائی دے رہی ہیں لیکن ابھی تک آلو اور سرسوں کے بیجوں سے کوئی کونپل نہیں نکلی۔حیاتیاتی تجربہ کرنے والی سائنسدانوں کی ٹیم کے سربراہ ڑی جنگ ڑن نے کہا ہے کہ چاند کی سطح پر کسی حیاتیاتی نمو کا یہ پہلا تجربہ ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں